0

سانحہ گل پلازا کا مقدمہ درج ، مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا

سانحہ گل پلازا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ نبی بخش تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس  کے مطابق مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔وزیرِ داخلہ سندھ  ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کے معاملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شوائد ملے تو مقدمے میں اے ٹی سی دفعات شامل کریں گے، تخریب کاری یا دہشت گردی کے فی الحال خدشات ہیں، کلیئر نہیں ، کراچی کے بڑے کاروباری شاپنگ سینٹرز میں سے ایک گل پلازا گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو چکی ہے، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 71 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں