0

نئی دہلی میں سفارتی آداب کی خلاف ورزی، پاکستان ہائی کمیشن کا سیکیورٹی حصار ختم

نئی دلی میں بھارتی حکام کا سفارتی آداب کے خلاف اقدام، پاکستان ہائی کمیشن کا بیرونی سیکیورٹی حصار ختم

پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر سے تمام حفاظتی رکاوٹیں اور سیکیورٹی ستون ہٹا دیے گئے

بھارتی حکام نے ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن کے باہر قطاروں کے لیے قائم احاطہ بھی توڑ دیا

بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی اچانک ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی

یہ کارروائی امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان کے احتجاج کے بعد کی گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

گزشتہ روز پاکستان نے امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت ڈیمارش کیا تھا

بھارت میں امریکی سفیر کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ریمارکس پر شدید احتجاج

مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے امریکی سفیر کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں