0

پنجاب کے سرکاری و نجی اسکول 24 اگست سے پیر تا جمعہ کھلیں گے، نئے اوقات کار جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول 24 اگست سے پیر تا جمعہ کھلیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر تک نافذ رہیں گے، سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے، سنگل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز تدریسی اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک ہوں گے۔ جبکہ  ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔  ڈبل شفٹ سکولوں کی مارننگ شفٹ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی، ڈبل شفٹ سکولوں میں ایوننگ شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی، ڈبل شفٹ سکولوں کی ایوننگ شفٹ جمعہ کو دوپہر 2 بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹو افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ گرلز سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کے فرق کو ضلعی سطح پر ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں