0

ہاکی ورلڈ کپ، بھارت بھی ارجنٹینا سے 5-3 کی شکست کے بعد باہر

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بعد روایتی حریف بھارت کا بھی بوریا بستر گول! ارجنٹینا نے 5-3 کی عبرتناک شکست دے کر بھارتی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔ میچ کے پہلے ہی منٹ سے ارجنٹینا نے تابڑ توڑ حملے کر کے بھارتی ڈیفنس کی دھجیاں اڑا دیں۔ سکھجیت اور ہاردک سنگھ کے گولز بھی ٹیم کو شرمناک ہزیمت سے نہ بچا سکے۔ مسلسل تین شکستوں کے بعد اب بھارت 7ویں اور 8ویں پوزیشن کے لیے دھکے کھائے گا، جبکہ ایونٹ سے آؤٹ ہونے والی پاکستانی ٹیم 11ویں یا 12ویں پوزیشن کے لیے جنوبی افریقا کے مدِ مقابل آئے گی۔

باکسنگ رنگ سے ایک انتہائی دلخراش اور ہولناک خبر! جنوبی افریقا کے سابق ورلڈ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ زولانی آئی بی ایف اور ڈبلیو بی او کے بینٹم ویٹ ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں، ان کے اندوہناک قتل نے پوری باکسنگ کمیونٹی کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

اور آخر میں کرکٹ کے میدانوں سے ہٹ کر ایک خوبصورت خبر! پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے اور بوم بوم شاہد آفریدی کے نواسے ‘آلیار’ کی دوسری سالگرہ کی دھوم مچ گئی! سوشل میڈیا پر اس ننھے چیمپئن کی سالگرہ کی دلکش تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس پرمسرت تقریب میں شاہین اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے اور فیس پینٹنگ کرتے نظر آئے، جبکہ نانا شاہد آفریدی بھی بچوں میں خوب گھل مل گئے۔ دونوں سپر اسٹارز نے اپنے ننھے شہزادے کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کر کے اس دن کو مزید یادگار بنا دیا!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں