نیپال کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 469 ہو گئی
نیپالی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے لیے فی الحال کسی بیرونی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں
دوست ممالک کی جانب سے امداد کی پیشکشیں ملنا ایک فطری عمل ہے، نیپالی وزارتِ خارجہ کا بیان
نیپال کی اپنی قومی سیکیورٹی ایجنسیاں متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں چلا رہی ہیں
اتوار کے روز آنے والے سیلاب اور تبت میں مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً چودہ سو افراد لاپتہ ہو گئے تھے
نیپال اور چینی صوبے تبت میں اب بھی تقریباً نو سو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے
