امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ، ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز جزیرہ خارگ کو مکمل تباہ کیا جا رہا ہے
ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر امریکی بمباری کی ایک اے آئی ویڈیو بھی جاری کی ہے
امریکہ نے جزیرہ لارک پر فضائی حملہ کر کے پاسداران انقلاب کے دو راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے
لارک جزیرے پر امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں متعدد ایرانی اہلکاروں اور شہریوں کے جاں بحق و زخمی ہونے کی اطلاعات
ایران نے لارک پر حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اردن میں تعینات امریکی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا ہے
ایرانی نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ حمید بورد نے خارگ جزیرے کی تباہی سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے
ایرانی حکام کے مطابق جزیرہ خارگ پر حالات بالکل پرسکون ہیں اور تیل کی تنصیبات پر کام بلا تعطل جاری ہے
