ایران کےخلاف جنگ سے امریکی صدرٹرمپ کےسیاسی کیریر کو شدید دھچکا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کے سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح 33 فیصد تک گر گئی۔
سروے کے مطابق آزاد ووٹرز میں سے 36 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹکس کو ووٹ دیں گے جبکہ 22 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ ریپبلکن امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
سروے کے مطابق ایران جنگ اور معاشی پالیسیاں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔
71 فیصد امریکی ٹرمپ کی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات سے نمٹنے کے طریقۂ کار سے ناخوش ہیں۔
دوسری جانب نومبر مڈ ٹرم انتخابات سے پہلے ٹرمپ کی گرتی مقبولیت پر ڈیموکریٹس خوش ہیں۔
