0

برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمودنےتارکین وطن کےبعدپولیس کےنظام کوٹھیک کرنےکی ٹھان لی

برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمودنےتارکین وطن کےبعدپولیس کےنظام کوٹھیک کرنےکی ٹھان لی ، انگلینڈ اور ویلز کے لیے پولیسنگ نظام میں اصلاحات کا اعلان کر دیا۔ شبانہ محمود کےمطابق نئی نیشنل پولیس سروس مقامی فورسز کی جگہ کاؤنٹر ٹیررازم، فراڈ اور منظم جرائم سے نمٹے گی۔نیشنل پولیس سروس برٹش ایف بی آئی ہو گی، این سی اے اور دیگر ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹس بھی نیشنل پولیس فورس کے تحت کام کریں گے۔تمام فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے فیشل ریکگنیشن کیمرے خریدے جائیں گے، پولیسنگ کا موجودہ نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔برطانوی ہوم سیکریٹری نے کہا کہ پولیس اصلاحات کی تفصیل کل سامنے لاؤں گی، انگلینڈ اور ویلز کی 43 پولیس فورسز کو 12 بڑی فورسز میں ضم کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے ہر آفیسر کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہو گا، نئی فورس کی قیادت نیشنل پولیس چیف کمشنر کریں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں