0

اسرائیل اب مخالفانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہے گا، اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا دوٹوک اعلان

پابندیاں لگائیں تو برطانیہ کو دیکھ لیں گے، اسرائیلی وزیرخارجہ دھمکیوں پر اترآئے
اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیدون سار نے خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں آبادکاری پر پابندی لگنے کی صورت میں اسرائیل بھی برطانیہ کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا
اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیدون سار نے کہا کہ اب وہ وقت گزر چکا جب اسرائیل ایسے مخالفانہ اقدامات پر خاموش رہتا تھا
اسرائیلی وزیر نے الزام عائد کیا کہ برطانوی حکومت کے متوقع اقدامات مکمل طور پر ملکی سیاست اور انتخابی مہم سے متاثر ہیں
برطانوی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری اور مشرقی بیت المقدس کے متنازع منصوبے کے خلاف سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے
برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے اسرائیلی آبادکاری کے معاملے پر آئندہ ہفتوں میں جامع اور عملی اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں