0

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان بڑا دفاعی سودا! اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور

سعودی عرب اور امریکا کےدرمیان اسلحہ کی بہت بڑٰ ی ڈٰیل طے پاگئی
واشنگٹن کی جانب سے سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر مالیت کے جے ڈیم ای آر بموں کی فروخت کی منظوری ، بنیادی ٹھیکہ بوئنگ کمپنی کو مل گیا
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر مالیت کے جنگی ٹینکوں کے اے جی ٹی 150 انجن فروخت کرنے کی بھی منظوری دی
جنگی ٹینکوں کی تیاری کا ٹھیکہ امریکی کمپنی ہنی ویل کو دےدیاگیا
مجوزہ دفاعی سودوں سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں اور خطرات سے نمٹنے کی تیاری میں نمایاں بہتری آئے گی، امریکی حکام کا مؤقف
واشنگٹن نے اس دوران عمان کے لیے 188 ملین ڈالر مالیت کے ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کے معاہدے کی بھی منظوری دے دی
عراق کو 150 ملین ڈالر مالیت کے بیل 412 ای پی ایکس ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کا بڑا دفاعی سودا بھی منظور کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں