کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کےہیڈ آفس میں آتشزدگی ،دفترمکمل طورپرجل گیا
اب خوف ہے کہ کہیں یہ الزام نہ لگ جائے کہ کوئی اہم سرکاری ریکارڈ جل گیا ہے، کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کی آتشزدگی کے واقعے پرگفتگو
آگ اچانک لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، تحقیقات کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی، مئیرکراچی ، مرتضیٰ وہاب
ان کے پاس موجود فائلیں عام طور پر غیر دستخط شدہ ہوتی ہیں، دفتری دستخط کے فوری بعد فائلیں متعلقہ افسران کے دفاتر کو منتقل کر دی جاتی ہیں اور وہ ہمیشہ بے بنیاد الزامات سے گریز کرتے ہیں مئیرکراچی
واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف فائر آفیسر کو کے ایم سی ہیڈ آفس آتشزدگی کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے،مئیرکراچی
کے ایم سی ہیڈ آفس میں آج صبح میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں میئر کا دفتر مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا
