0

پاک بھارت ٹاکرے میں جوش دکھانا فاطمہ ثنا کو مہنگا پڑ گیا! آئی سی سی نے جرمانہ عائد کر دیا

سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر تابڑ توڑ حملہ! گلیسپی نے دو ٹوک الفاظ میں دھماکہ کیا ہے کہ بورڈ کے ذمے ان کے ہزاروں ڈالرز اب بھی باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ‘یس مین’ بن کر چپ چاپ تنخواہ جیب میں ڈال سکتے تھے، لیکن اصولوں پر سودے بازی ان کی فظرت نہیں! گلیسپی نے عاقب جاوید کو براہ راست نشانے پر لیتے ہوئے انہیں کرکٹ کے مسائل کی جڑ قرار دے دیا اور وارننگ دی کہ اگر ان کے خلاف منفی مہم بند نہ ہوئی تو وہ قانونی کارروائی سے بھی گریز نہیں کریں گے!

ویمنز ایشیا کپ کے پاک بھارت ٹاکرے میں جوش دکھانا مہنگا پڑ گیا! آئی سی سی نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا پر بھارتی اوپنر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کا راستہ دکھانے (سینڈ آف) پر ایکشن لے لیا۔ اس جارحانہ اشارے پر فاطمہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ٹھونک دیا گیا ہے!

تاہم اس جرمانے کے باوجود شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں! پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ کو 72 رنز کی عبرتناک شکست دے کر سیمی فائنل میں دھماکے دار انٹری مار لی ہے! 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اسپنر نشرہ سندھو نے ایسی تباہی مچائی کہ ہانگ کانگ کی پوری ٹیم محض 71 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نشرہ نے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں اڑا کر ملکی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی بہترین بولنگ کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا! اب 11 ستمبر کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے کڑا جوڑ پڑے گا!

اور آخر میں کرکٹ گراؤنڈ سے باہر کا ایک بڑا ڈرامہ! قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی ایک تہلکہ خیز انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ہے۔ سامعہ نے بغیر نام لیے شادی شدہ اور بچوں والے مردوں سے پیسوں کے لیے افیئر چلانے والی لڑکیوں پر شدید غصہ اتارا اور ان پر لعنت بھیجی۔ سسپنس تب اور بڑھ گیا جب انہوں نے اچانک اپنا سارا انسٹاگرام خالی کر دیا اور حسن علی کو ان فالو کر دیا! اگرچہ کچھ دیر بعد انہوں نے شوہر کو دوبارہ فالو کر لیا، لیکن اس سنسنی خیز حرکت نے کرکٹ کے مداحوں اور سوشل میڈیا پر ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں