برطانیہ کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں پر تجارتی پابندیاں عائد ،جوابی ردعمل میں اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا
برطانوی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یہ قونصل خانہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ کے امور میں برطانوی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے
اس جوابی اقدام کے تحت برطانیہ کو غزہ کے لیے امریکی قیادت میں کام کرنے والے رابطہ مشن سے بھی باہر کر دیا گیا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار
تل ابیب حکومت نے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کو فراہم کی جانے والی برطانوی تربیت بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسرائیل نے بعض منتخب برطانوی عہدیداروں اور عام شہریوں کے ملک میں داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے اس سے قبل انتباہ کیا تھا کہ برطانوی پابندیوں کے جواب میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں برطانوی کاروبار پر بھی سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں
