0

امام الحق اور محمد رضوان کے گرد گھیرا تنگ، موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ شروع

امام الحق اور محمد رضوان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے! نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی (NCCIA) نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فونز کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ تحقیقات کا بنیادی محور انگلینڈ سیریز کے دوران ہونے والے مشتبہ مالی لین دین، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ڈریسنگ روم لیکس ہیں، تاہم ایجنسی نے تاحال کسی بھی کھلاڑی پر باضابطہ الزام کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ادھر انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں صائم ایوب کو کھلانے پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) کھیل کر سیدھا انگلینڈ پہنچنے والے صائم ایوب دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے، جس پر ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ڈیوک بالز اور اولی رابنسن جیسے اٹیک کے سامنے بغیر فرسٹ کلاس تیاری کے کھلاڑی کو اتار دینا ٹیسٹ کرکٹ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، اور ماضی میں وریندر سہواگ بھی ایسی ہی غلطی کا شکار ہو چکے ہیں۔

اور برطانیہ کے شہر پورٹسماؤتھ میں ایک انتہائی دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا! تارکینِ وطن کے خلاف احتجاج کے لیے پورٹسماؤتھ کے ایک میریٹ ہوٹل کے باہر جمع ہونے والے 40 سے 50 مظاہرین اس وقت دنگ رہ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ جنہیں وہ پناہ کے متلاشی سمجھ رہے تھے، وہ دراصل انگلینڈ کے دورے پر آئی ہوئی پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی تھے! مقامی کونسلر اور ہوٹل انتظامیہ کی مداخلت کے بعد غلط فہمی دور ہو گئی اور معاملہ خوش اسلوبی سے نپٹ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں