اسلام آباد ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ پی ٹی آئی کے متوقع مارچ سے قبل خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو سخت آئینی وارننگ جاری
شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی سرکاری عہدیدار کا اقدام حلف کی صریح خلاف ورزی قرار
اسلام آباد کی جانب متوقع مارچ کی تیاریوں کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا حکومت پر براہِ راست آئینی ذمہ داری عائد
کسی بھی مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے ریاستی مشینری، سرکاری وسائل اور عوامی فنڈز کے استعمال پر مکمل پابندی
سرکاری وسائل یا اہلکاروں کو دھرنے یا لانگ مارچ کی سہولت کاری کے لیے فراہم یا مقرر کرنے کی سختی سے ممانعت
دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عدالتی احکامات سخت ترین
صوبائی حکومتوں اور وزرائے اعلیٰ کے اختیارات اور آئینی حدود کے تعین سے متعلق سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی
