آئی سی سی رینکنگ میں بڑی ہلچل۔۔۔ بلے بازوں میں شبمن گل کی چوہدراہٹ برقرار، بابر اعظم چھٹے نمبر پر ڈٹے رہے! بالنگ کے میدان میں افغانستان کے راشد خان کا طوطی بولنے لگا، لیکن پاکستان کے جادوگر اسپنر ابرار احمد بھی کسی سے کم نہیں، دوسری پوزیشن پر مضبوطی سے پنجے گاڑ لیے۔ آغا سلمان کی ترقی کی جانب اڑان، جبکہ جنوبی افریقا کے ڈی کاک چھ درجے نیچے دھڑام سے گر گئے۔
