0

بھارت میں خطرناک  وائرس نے تھرتھلی مچادی، ٹی 20ورلڈ کپ خطرے میں پڑگیا

بھارت میں خطرناک  وائرس نے تھرتھلی مچادی ،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس سے 100سےزائد افرادمتاثر،،اطلاع ملتے ہی  مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے 100 کے قریب افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا جب کہ ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بھارت میں وائرس کے پھیلاو کی خبرسامنے آنے پر ہمسایہ ممالک نے حفاظتی اقدامات شروع کردئیے، تھائی لینڈ نے بھی احتیاطی تدابیر بڑھا دیں،،مغربی بنگال سے آنے والے مسافروں کے لیے بڑے ہوائی اڈوں پر متعدی امراض کی اسکریننگ شروع کردی گئی ۔۔دیگرممالک میں بھی ہائی الرٹ ۔۔۔نپاہ وائرس پہلی بار 1998 میں ملائیشیا میں منظرعام پرآیا، 265 افراد متاثر اور 105 ہلاک ہوئے،،، عالمی ادار صحت کے مطابق یہ ایک خطرناک  وائرس بنیادی طور پر چمگادڑوں  کےپیشاب، یا تھوک سے پھیلتاہے،چمگاڈروں کے کھائے ہوئےپھلوں کےرس میں بھی پایا جاتاہےاس وائرس کےعلاج کیلئے  تاحال کوئی مخصوص علاج یا منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں  ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں