جاپان میں جاری ایشین گیمز کے اسکواش سیمی فائنل میں پاکستان کو بڑا دھکا لگا ہے جہاں دونوں کھلاڑی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ پہلا سیمی فائنل بھارت کے ابھے سنگھ اور پاکستان کے اشعب عرفان کے درمیان کھیلا گیا، جہاں بھارتی کھلاڑی نے اسٹریٹ گیمز (11-3، 12-10 اور 11-6) سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا کے ایئن یاو اور پاکستان کے نور زمان کے درمیان ہوا، جو یکطرفہ رہا اور ملائیشین کھلاڑی نے 7-11، 2-11 اور 4-11 سے میدان مار لیا۔سیمی فائنل ہارنے کے باوجود دونوں پاکستانی کھلاڑی کانسی کے میڈلز (Bronze Medals) کے حقدار قرار پائے ہیں، جبکہ اب تیسری پوزیشن کے لیے نور زمان اور اشعب عرفان آپس میں ہی ٹکرائیں گے
