ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا۔ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑی انسداد سمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔ذرائع کے مطابق شہدا میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت پولیس اور کسٹمز اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں کسٹم، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔آر پی او کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک کسٹمز اہلکار بھی شامل ہے جب کہ 35 زخمی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافےکا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، خوارج کی جانب سے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
