0

آئی سی سی کااکڑ،بنگلہ دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ دینے سے انکار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارتی اشارو ں پر چلنے لگی،بنگلہ دیشی صحافیوں کوبھی ایکریڈیشن کارڈ دینے سے انکار،سری لنکا اور بھارت میں کسی بنگلادیشی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی،،چیئرمین میڈیا کمیٹی بی سی بی امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کردی ،بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایکریڈیشن کے لیے اپلائی کیا تھا۔ بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایکریڈیشن مسترد کردیے گئے ہیں، کئی ایسے صحافی ہیں جن کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی مگر بعد میں مسترد کی گئی۔امزادحسین  کےمطابق بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ٹیم نہ بھی کھیلے تو آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایکریڈیشن دیتی ہے، اس حوالے سے بنگلادیشی اسپورٹس صحافیوں کی تنظیموں نے جلد لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں