0

امریکی جیٹ طیارہ خوفناک حادثے میں تباہ ہوگیا، 7 افراد ہلاک

 امریکی جیٹ طیارہ اڑان کے فوری بعد خوفناک حادثے میں تباہ ہوگیا، 7 افراد موقع پر ہلاک ، عملے کا ایک رکن شدید زخمی ،خوفناک حادثۃ امریکی ریاست ماین کے شہر بینگر میں شدید برفانی طوفان کے دوران پیش آیا،امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق جیٹ طیارے میں مجموعی طور پر8 افراد سوار تھے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی نوعیت اور تعداد کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بومبڈیئر چیلنجر 650 بزنس جیٹ تھا۔شام تقریباً 7 بج کر 45 منٹ پر ایمرجنسی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں