0

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘!

اقوام متحدہ میں پاکستان کا تاریخی اور دوٹوک مؤقف۔۔۔ “جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا!” یو این جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں پاکستانی نمائندے نے بھارت کے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، جبکہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور منظم امتیاز کا مکروہ چہرہ بھی بے نقاب کر دیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے فورمز پر مؤقف دہرایا کہ جموں و کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔پاکستانی نمائندے نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔بھارتی نمائندے نے جواب میں جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو مسترد کیا۔
دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان کشمیر کی آئینی و بین الاقوامی حیثیت پر واضح اختلاف ایک بار پھر سامنے آیا۔
اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق کشمیر سے متعلق پاکستان اور بھارت کے مؤقف ایک دوسرے سے بنیادی طور پر مختلف ہیں، جبکہ مسئلہ طویل عرصے سے عالمی ادارے کے مباحث کا حصہ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں