0

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی طاقت بھیجنے کا فیصلہ!

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے سائے گہرے۔۔۔ امریکا کا مزید فوجی طاقت اور طیارہ بردار بحری بیڑے خطے میں بھیجنے کا فیصلہ! وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر تک ایران کے گرد 3 طیارہ بردار بحری جہاز اور ہزاروں اضافی میرینز تعینات کیے جا رہے ہیں، جس سے خطے میں امریکی فوجیوں کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا مشرقِ وسطیٰ میں ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑا اور مزید فوجی اہلکار بھیج رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق نئی تعیناتی میں تقریباً 9 ہزار سے 10 ہزار اضافی فوجی، سیلرز اور میرینز شامل ہو سکتے ہیں۔نومبر کے اختتام تک خطے میں تین امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور دو ایمفی بیئس لینڈنگ گروپس موجود ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔تازہ تعیناتی کا مقصد امریکی قیادت کو ایران سے متعلق آئندہ فوجی کارروائیوں کے لیے مزید آپشنز فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق خطے میں پہلے ہی 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز اور خطے کی سکیورٹی صورتحال بدستور عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں