0

فرانس میں طلبہ کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری، ہزاروں افراد گرفتار!

فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا پُرتشدد احتجاج چھٹے روز بھی جاری، 5 ہزار سے زائد گرفتاریاں! مشتعل طلبہ نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ اور کوڑے دانوں کو نذرِ آتش کر دیا، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 1700 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

احتجاجی مظاہرے فرانس کے مختلف شہروں تک پھیل چکے ہیں اور 1200 سے زائد اسکولوں میں احتجاج یا رکاوٹوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔طلبہ کی جانب سے کلاس رومز میں گنجائش سے زیادہ طلبہ، اساتذہ کی کمی اور اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کئی مقامات پر احتجاج کے دوران کوڑے دان جلانے، آتش زنی اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس سمیت مختلف ہجوم کنٹرول اقدامات استعمال کیے، جبکہ گرفتاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔حکومت نے تعلیمی اداروں میں امن و امان برقرار رکھنے پر زور دیا ہے، جبکہ طلبہ اور اساتذہ تعلیمی سہولیات، عملے کی کمی اور اسکولوں کے حالات بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں