0

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی!

اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، کنٹینرز صرف سکیورٹی کے لیے رکھے گئے ہیں: وزارتِ اطلاعات! ترجمان وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں تمام سڑکیں کھلی ہوئی ہیں، اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں صرف حساس تنصیبات اور عوامی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔
بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہریوں کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج! دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے بیڈیاں سیکٹر میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان نے شہریوں کو ’درانداز‘ قرار دینے کی بھارتی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے فوری، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کا تاریخی اور دوٹوک مؤقف۔۔۔ “جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا!” یو این جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں پاکستانی نمائندے نے بھارت کے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، جبکہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور منظم امتیاز کا مکروہ چہرہ بھی بے نقاب کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا صومالیہ میں جاں بحق تینوں پاکستانی شہریوں کے لواحقین کے لیے مالی معاونت کا اعلان! وزیراعظم نے لواحقین کے لیے 1 سوا کروڑ روپے فی خاندان امداد، بچوں کے لیے مفت تعلیم، صحت اور رہائش کی سہولیات کا اعلان کر دیا۔ شہباز شریف نے صومالیہ میں شہید ہونے والے کاشف عمر کے بیٹے سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں