0

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کی کمی کا اعلان بھی کیا،وزیراعظم حکومت فوج پارٹنرشپ سے انتہائی پرامید

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا۔اسلام آباد میں ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے حکومت اور فوج کی شراکت داری کو ملک کے لیے بہترین قرار دیا۔انہوں نے کہا معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے، دنیا آپ کی بات مان رہی ہے، سرمایہ کاری کے لیے رابطے کررہی ہے۔اس موقع پرانہوں نے  صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کی کمی کا اعلان بھی کیا،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں