0

ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ

دوسری جانب ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نیپراکی جانب سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔دسمبر 2025 میں صنعتی اور زرعی طلب کے باعث بجلی کا استعمال بڑھ کر 2 اعشاریہ 4 ارب یونٹس ہو گیا شمسی توانائی کے تیزی سے پھیلاؤ سے گرڈ پر انحصار میں کمی اور پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ صارفین کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

 شمسی توانائی کے تیزی سے پھیلائو سے گرڈپر انحصار میں کمی، پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشے پرصنعتی صارفین نےقیمت میں اضافے کی مخالفت کی ہے ۔ پاور حکام کے مطابق دسمبر 2025 میں پاکستان میں بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ صنعتی اور زرعی شعبوں میں مضبوط طلب رہی۔ یہ بات جمعرات کو ہونے والی ایک عوامی سماعت میں بتائی گئی، جہاں صارفین کو دسمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے بلوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں