0

ایران کا گھیراتنگ کرنے کےباوجود ایسی کیاوجہ ہےکہ امریکا اس پرحملہ نہیں کرپارہا

ایران کا گھیراتنگ کرنے کےباوجود ایسی کیاوجہ ہےکہ امریکا اس پرحملہ نہیں کرپارہا،،کیا وہ ایران کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہے؟ایران کےپاس ایساکون ساہتھیارہے جوا بھی تک  امریکا کو حملےسے روکے ہوئےہےامریکی بحری جنگی بیڑہ  بھی ایران کےقریب پہنچ گیا۔۔جنگ کی تیاریاں بھی مکمل ۔۔۔لیکن امریکا ابھی تک حملے کی جرات نہیں کرسکا۔۔۔ایران کےپاس کون سی گیڈرسنگھی ہے جو امریکا کو حملے سے بازرکھے ہوئےہےایرانی میڈیا کےمطابق ایران نے حال ہی میں چھوٹی چھوٹی میزائل بردار کشتیاں تیار کی ہیں، جن کی صلاحیت ممکنہ طور پر امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کشتیاں ایران کو سمندری حدود میں اسٹریٹجک برتری فراہم کرتی ہیں ، ایران نے کروز میزائلز، شارٹ رینج بیلسٹک میزائلز، اور ساحلی دفاعی نظام بھی جدید بنایا ہے، گزشتہ کچھ برسوں میں ایران نے  سمندری مشقیں اور جنگی مشقیں بڑھا دی ہیں، جن میں ان  میزائل بردار کشتیوں کا بھرپور استعمال کیا گیا ۔ یہ حکمت عملی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایران امریکی اور مغربی بحری افواج کی حرکت پر قابو پانے اور اپنے دفاعی دائرے کو محفوظ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں امریکہ کی ہچکچاہٹ کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی میں ایران کے چھوٹے، تیز اور مسلح بیڑے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خطے میں سیاسی کشیدگی اور عالمی تیل کی ترسیل پر اثرات بھی گہرے ہو سکتے ہیں۔ایران کی یہ نئی جنگی تیاری نہ صرف اس کی فوجی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی بدل سکتی ہے، جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں