0

ماسکو میں رواں ماہ ہونے والی برف باری سے گزشتہ  200 سال سے زائد  کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ ہونے والی برف باری سے گزشتہ  200 سال سے زائد  کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہر میں شدید برف باری کے باعث مرکزی علاقوں میں سڑکوں پر برف کے بڑے ڈھیر لگ گئےجس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ماسکو کے اطراف میں چلنے والی مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ گاڑیاں طویل ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق، ’29 جنوری تک ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی موسمیاتی آبزرویٹری میں تقریباً 92 ملی میٹر بارش اور برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے، جو گزشتہ 203 برسوں میں سب سے زیادہ ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں