وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب جارہا ہے،ٹرمپ نے ایک بارپھر ایران کوڈرانا دھمکاناشروع کردیا،،وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا، یا فلوٹیلا، یا جو بھی آپ اسے کہنا چاہیں، اس وقت ایران کی طرف جا رہا ہے اور یہ وینزویلا کے لیے بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا ہے‘۔جب ان سے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کے منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم دیکھیں گے کہ یہ سب کیسے آگے بڑھتا ہے۔ انہیں [بحری بیڑے کو] کہیں نہ کہیں تو رہنا ہی ہے، تو بہتر ہے کہ وہ ایران کے قریب ہی رہیں‘۔
