0

، مجھے ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، پیسوں سے میرے بچوں کو ماں تو نہیں مل سکتی۔غلام مرتضیٰ

لاہورمیں گٹرمیں گرکرجاں بحق ہونےوالی خاتون کے شوہر غلام مرتضی  کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات پر مشکورہوں، مجھے ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، پیسوں سے میرے بچوں کو ماں تو نہیں مل سکتی۔غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ڈی آئی جی نے علم ہونے پر ماتحت افسران کو ڈانٹا، ڈی آئی جی کو حقائق بتانے پر ایس ایچ او نے دھمکیاں دیں ،پولیس جھوٹ بولتی رہی کہ میں سیف سٹی کے کیمروں میں نظر نہیں آیا۔ ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس خبر کو غلط قرار دیتے رہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لاشیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔ واقعہ کے مقدمے میں نامزد  3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں