ٹی 20ورلڈکپ ، پاکستان کےانکارسے بھارت کومالی طورپر کاری ضرب لگےگی ، پاک بھارت کرکٹ میچ کوکھیلوں کی دنیا کاسب سےبڑامیچ سمجھاجاتاہےجس سے نہ صرف تماشائی محظوظ ہوتےہیں بلکہ خوب کمائی بھی کی جاتی ہےلیکن اس بار ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو تقریباً 500 ملین ڈالرز (141ارب روپے ) نقصان ہونےکا خدشہ ہے میچ کی گیٹ منی سے آئی سی سی کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہونےکا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے ہونے والی آمدنی کا نصف پاک بھارت میچ سے ملتا ہے۔ پاکستان کو ہر سال آئی سی سی سے 35 ملین ڈالرز کا شیئر ملتا ہے۔ براڈ کاسٹرز کے نقصان کے بعد پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
