کبھی اوپرکبھی نیچے ، پاکستان اوردنیابھرمیں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھا جاری ،،آج پھرملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو ٹاپ گیئر لگ گیا، فی تولے کا بھاؤ ایک بار پھر 5 لاکھ کراس کر گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 24000 ہزار مہنگا ہو گیا۔جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے ہو گئی ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 20 ہزار 576 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے ہو گئی۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 240 ڈالرز کے اضافے سے 4916 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
