لاہور میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد کے واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کااظہار برہمی ، تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ ذرائع نے کہا ہے کہ غلام مرتضیٰ کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہو گا۔ یڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔غلام مرتضیٰ نے بیان دیا تھا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔
