پی ایس ایل کی مقبولیت عروج پر، ایک سال کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پاکستانی کمپنی نے ریکارڈ قیمت میں خرید لیے۔ تاریخی ریکارڈ قائم ۔پاکستانی کمپنی نے پی سی بی کی مقررہ ریزرو قیمت سے بھی زیادہ بولی لگائی جس کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔یہ اضافہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا واضح ثبوت ہے۔سی ای او،پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149 فیصد اضافہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پر عالمی اعتماد کا عکاسی ہے
