آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ایران سے معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائےگی
آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔صدرٹرمپ کی ٹی وی سے گفتگو
گزشتہ روز ایران کےسخت ردعمل کےبعدصدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے امریکا کے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں۔
انہیں پیغامات میں تعطل کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم پیغامات کی معطلی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ امریکا پھر سے فوجی کارروائیاں شروع کردے ۔ صدرٹرمپ
ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کی بحری ناکا بندی جاری رکھے گا اور اس وقت کا انتظار کرے گا جب ایران امریکا کو منظور شرائط پر ڈیل کرنے پر تیار ہو، ناکا بندی آہنی ہے۔
