برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کے لیے لندن میں 30 سے زائد ممالک کے فوجی منصوبہ سازوں کے ساتھ 2 روزہ کانفرنس آج ہورہی ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق کانفرنس میں فوجی منصوبہ ساز اپنے ممالک کی صلاحیتوں، کمانڈ اور کنٹرول کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ملٹری فورسز کی خطے میں تعیناتی پر بھی بات کریں گے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی منصوبے کو پائیدار جنگ بندی معاہدے کے بعد آگے بڑھایا جائے گا
اور۔۔۔۔بیروت میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ لبنان میں صورتحال پیچیدہ اور فوری تبدیل ہوسکتی ہے، اسی لیے امریکی شہری لبنان سے فوری نکل جائیں۔
یاد رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج نے مزید حملے جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے
