0

اردن کی ریسکیو ٹیم نے وینزویلا میں ملبے تلے دبے بچےکو 6 روز بعد ریسکیو کرلیا

اردن انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں زلزلے کے باعث منہدم عمارت کے ملبے تلے دبے 3 سالہ بچے کو 6 روز بعد ریسکیو کرلیا۔

اردن کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ٹیم نے کئی گھنٹوں تک خصوصی ریسکیو آلات کی مدد سے احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹایا اور تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے مسلسل بچے کی نگرانی کی، جس کے باعث بچے کو بغیر کسی چوٹ کے محفوظ طریقے سے ریسکیو کرلیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بچے کو فوری طور پر ٹیم کے ڈاکٹر اور طبی عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرچکی ہے۔

وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگز نے پیر کے روز بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1719 ہوچکی ہے جبکہ 5034 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے کے بعد سے ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں