اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی شدید خلاف ورزیاں جاری
حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے جاری
لبنان کے جنوبی علاقے میں ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی ہوگئے
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی پر گزشتہ روز اتفاق ہو گیا تھا
جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے نافذ العمل ہو گئی تھی لیکن اسرائیل نے ڈھٹائی کامظاہرہ کرتےہوئےحملے جاری رکھے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ امریکا اور قطر کی ثالثی سے طے پایا جس میں امریکا نے اسرائیل سے جبکہ قطر نے ایران سے بات چیت کی۔
