0

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کے نزدیک گاڑی پر ڈرون حملہ جبکہ خان یونس میں فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور کئی زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک پر حملے کیے گئے جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ صیہونی فورسز نے حملہ آوروں کی جگہ تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں