0

اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور عیسائی مقدس مقامات کی بار بار خلاف ورزیاں اور توہین

اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور عیسائی مقدس مقامات کی بار بار خلاف ورزیاں اور توہین

سعودی عرب سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت

سعودی عرب، پاکستان، مصر، ترکیہ، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر اور جمہوریہ انڈونیشیا کے وررائے خارجہ نے  شدید مذمت کی

مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسند وزراء کی جانب سے، اسرائیلی پولیس کے حصار میں مسلسل دراندازیوں اور مقدس مقامات کے احاطوں میں اسرائیلی پرچم لہرانے کے اقدامات کی مذمت

رپورٹس کے مطابق وزارئے خارجہ نے ان اشتعال انگیز اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول قرار دیا۔

مشترکہ بیان میں القدس اور وہاں کے اسلامی و عیسائی مقدس مقامات کی موجودہ تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کیا۔

8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں خطرناک کشیدگی بڑھانے سے روے اور اس کی غیرقانونی کارروائیاں ختم کرنے پر دباؤ ڈالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں