0

اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں، کنٹینرز صرف سکیورٹی کے لیے، وزارتِ اطلاعات!

اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، کنٹینرز صرف سکیورٹی کے لیے رکھے گئے ہیں: وزارتِ اطلاعات! ترجمان وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں تمام سڑکیں کھلی ہوئی ہیں، اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں صرف حساس تنصیبات اور عوامی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کنٹینرز کی تنصیب کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کرنا ہے۔ حساس سرکاری تنصیبات اور اہم عوامی مقامات کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید بڑھائے گئے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق شہریوں کی آمدورفت میں غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہ کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ حکام کی جانب سے دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں