0

**اسپورٹس بریکنگ:** آسٹریلوی بیٹرز پر اسپن کا خوف، چاچا کرکٹ کو پی سی بی کا خراجِ تحسین اور آئی سی سی کے کرکٹ میں بڑے فیصلے۔

بریک کےبعد کچھ سپورٹس نیوز پرایک نظر۔۔
سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی نے آسٹریلین بیٹرز کے اسپنرز کو کھیلنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیے۔این ہیلی نے کہا مجھے نہیں علم دیگر ممالک کا لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے 50 اوور کی گیم مشکل ہوگئی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تمام پرفارمنسز ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ارد گرد گھومتی ہیں، پچاس اوورز کی کرکٹ ٹیم میں کوئی بیٹر زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرتا، یہ بہت زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں زیادہ باونڈریز مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا پاکستان کے اسپنرز کے لیے آپ کو آگے بڑھ کر کھیلنا پڑتا ہے اٹیک کرنا پڑتا ہے، پاکستان کے اسپنرز کے خلاف بال مس کرنے کے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے اسٹیڈیم میں آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تاہم اب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاچا کرکٹ ایک فین سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آج دوسرے ون ڈے میچ میں چاچا کرکٹ کو آنر پیش کرے گا جب کہ بورڈ چاچا کرکٹ کو اپنا مہمان بنائے گا اور ان کے اعزاز میں کیک کاٹا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کی اختتامی تقریب میں بھی چاچا کرکٹ کو مدعو کیا جائے گا۔
اور۔۔۔ ٹیسٹ میچ میں خراب روشنی کے باعث وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیےگلابی گیند استعمال کرنے کی منظوری دیدی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) بورڈ میٹنگز کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کی رضامندی کے ساتھ آزمائشی طور پرپنک بال استعمال کی جاسکے گی، ٹی 20 میچز میں اننگز بریک 15 منٹ ہو گا۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 میں بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر ہوں گے جبکہ آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 جون جولائی میں نہیں بلکہ 14

سے 28 فروری تک کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں