0

’امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ جلد پاکستان میں ہوگا‘

اسلام آباد (9 مئی 2026): طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران امریکا مکمل جنگ بندی کروانے میں کامیاب ہوگا، دنوں ممالک کے درمیان سیز فائر معاہدہ جلد اسلام آباد میں ہوگا۔

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا، مسلح افواج نے بھارتی جارجیت کا منہ توڑ جواب دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی سے تاریخی کامیابی ملی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی، بھارت کے پاس عددی طور پر ٹینک اور اسلحہ زیادہ ہے، پاک فضائیہ نے اس کے جنگی طیارے مار گرائے، آج کوئی رافیل طیارے خریدنے کو تیارنہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اسلام آباد نے نئی دہلی کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ہماری مسلح افواج کے جوابی ردعمل سے دشمن ملک میدان جنگ سے بھاگ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہد اور غازیوں پر فخر ہے، شہدا کے لواحقین ہمارے سروں کا تاج ہیں، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد اور اتفاق بے مثال تھا، بھارت پاک فوج کے جذبے کو ہرا نہیں سکتا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ امریکی صدر ہر بار کہتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے 8 سے 10 جہاز گرائے۔

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کا امریکی اور ایرانی قیادت سے مسلسل رابطہ ہے، ہم نے ایران امریکا جنگ میں کامیاب سفارتکاری کی، مکمل جنگ بندی کروانے میں کامیاب ہوں گے، جنگ بندی معاہدہ جلد پاکستان میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں