امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے شروع ہونے کی امید ، ممکنہ طور پر یہ اہم بیٹھک سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔امریکی میڈیاکادعویٰ
اچھی بات یہ ہے کہ پچھلے دو دنوں سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ بھی روک دیا ہے،امریکی میڈیا
دنیا میں امن قائم کرنے والے ثالث ممالک اس لڑائی کو مستقل ختم کرانے کے لیے بہت زیادہ متحرک ہو گئے ہیں۔
پاکستان، قطر، مصر اور سعودی عرب کے بڑے حکام نے امریکی اور ایرانی حکام سے فون پر رابطے کیے ہیں
رابطوں کامقصدحالات کو مزید خراب ہونے سے بچانا، دونوں ملکوں کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان بات چیت کی تاریخ طے کرناہے
ہم نے ایران پر بالکل واضح کر دیا ہے کہ پرانی جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔صدرٹرمپ
