امریکا ایران پر بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایران پر سمندری ناکہ بندی مسلط کرنے کی قدرت نہیں رکھتے
ماضی میں ناکام ہونے والی کارروائیاں خلیج فارس میں دوبارہ دہرائی جا سکتی ہیں۔ غلام حسین محسنی
اس سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بدستور برقرار ہے
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی سطح پر 1 ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار تیار کر رہا ہے
جن میں میزائل، ڈرونز اور دیگر عسکری نظام شامل ہیں، جبکہ ملک کی میزائل صلاحیت کا ایک اہم حصہ ابھی تک استعمال میں نہیں لایا گیا۔
