0

امریکا ایران ڈیل پر اسرائیلی میڈیا ٹرمپ سے سخت ناراض، نام کے آگے ‘حسین’ لگادیا

ایران امریکا ڈیل پر اسرائیل کی صرف حکومت نہیں بلکہ اس کا میڈیا بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے سخت ناراض نظر آرہا ہے۔

ایک اسرائیلی میڈیا کے پریزنٹر نے اپنے تبصرے میں امریکی صدر کے نام کے ساتھ حسین لگاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ڈونلڈ ٹرمپ نہیں ہیں بلکہ ڈونلڈ حسین ٹرمپ ہیں’۔

ادھر اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کو بلیک لسٹ کیے جانے پر اسرائیلی سفیر ہتھے سے اُکھڑ گئے۔

اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں مسلح تنازعات اور بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب Vanessa Frazier سے پڑے۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو لگام ڈالنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں