0

امریکا ایران کشیدگی، عالمی توانائی قیمتوں اور مہنگائی کے خطرات بڑھ گئے

اسلام آباد: امریکا ایران کشیدگی  میں اضافے کے باعث عالمی توانائی قیمتوں اور دنیا بھر میں مہنگائی کے خطرات ایک بار پھر بڑھ گئے۔

امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی قیمتوں، تجارت اور مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے ذریعے منفی اثرات کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر وزارتِ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی مالی سال 2027 میں مہنگائی اور بیرونی شعبے کے امکانات کے لیے خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

تاہم، قلیل مدت میں مہنگائی کی شرح بلند رہنے کی توقع ہے، اور جولائی 2026 میں صارف قیمت اشاریہ پر مبنی مہنگائی 9 سے 10 فیصد کی حد میں رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر تیل کی بلند قیمتیں اور ان کے باعث ملکی توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں ممکنہ اضافے کا اثر قرار دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے جمعرات کو جاری کردہ اپنی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا، ’’اس کے باوجود، امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی عالمی توانائی کی قیمتوں، تجارت اور مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے ذریعے ایک بار پھر منفی خطرات پیدا کر رہی ہے۔

تاہم، مضبوط معاشی بنیادوں، بہتر بیرونی مالیاتی تحفظات، حکومت کی تیاری اور مسلسل پالیسی نگرانی نے پاکستان کی ایسے جھٹکوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں