لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا میں مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سان ڈیاگو میں مسجد پر حملے کی مذمت کرتا ہوں ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے بیان میں کہا کہ اندازہ ہے کہ برطانوی مسلمان اس واقعے سے تشویش میں مبتلا ہوں گے واقعے نے مسلمانوں کو مسجد جاتے ہوئے بھی حفاظتی حوالے سے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تشدد اور اس طرح کے واقعات اچانک پیدا نہیں ہوتے، نفرت، تقسیم، اسلام مخالف رویوں کو معمول بنانے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں یہ ناقابلِ برداشت ہے ہمیں سب کو مل کر اس کےخلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سان ڈیاگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس نہ ائیر فورس ہے نہ ہی نیوی، ایران کی قیادت کو ختم کردیا اب تیسرے درجے کی قیادت موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں نیوکلیئر ہتھیار ایران کے پاس نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔
