0

امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مالیاتی ڈھانچے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے بڑا انعامی پروگرام جاری کردیا

امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مالیاتی ڈھانچے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے بڑا انعامی پروگرام جاری کردیا
پروگرام کے تحت قابل اعتماد معلومات دینے والے کو 15 ملین امریکی ڈالر تک انعام ملےگا،امریکی میڈیا
یہ پیشکش امریکی محکمہ خارجہ کے انصاف پروگرام کے تحت سامنے آئی ہے جس کا مقصد ایران کے مبینہ مالیاتی نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا ہے۔
اقدام کا بنیادی مقصد یہ سمجھنا ہے کہ پاسداران انقلاب اپنے مختلف ذرائع سے رقوم اور وسائل کو کیسے منتقل کرتا ہے اور کن مالی چینلز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو برقرار رکھتا ہے۔ امریکی حکام

واشنگٹن کے مطابق وہ ان مالیاتی اداروں، ایکسچینج ہاؤسز اور کاروباری ڈھانچوں کی نشاندہی چاہتا ہے جو اس مبینہ نیٹ ورک کو سہولت فراہم کرتے ہیں یا اس میں کسی بھی سطح پر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں